وزیرِ اعظم عمران خان سے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی ملاقات

11

اسلام آباد،7جولائی  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ، ملاقات میں سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مسائل بالخصوص اندرونِ سندھ اور تھر پارکر میں بنیادی صحت اور تعلیم کی سہولیات اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا  گیا۔