اسلام آباد، 07 جولائی (اے پی پی ):وزیرِ اعظم عمران خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی، رکن قومی اسمبلی مونس الہی اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو سمیت صوبائی بجٹ، پر امن طریقے سے بجٹ کی کاروائی اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تکمیل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے تعاون سے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی ۔
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر اور وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود بھی ملاقات میں شریک تھے ۔