اسلام آباد،01جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ دفاع پرویز خٹک اور رکنِ قومی اسمبلی ریاض محمود خان مزاری نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی صورتحال، راجن پور کے مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال ہر گفتگو کی گئی۔