اسلام آباد، 02 جولائی (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر سیف اللہ نیازی، رکنِ قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور اشرف قریشی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ۔ ملاقات میں سندھ میں وفاق کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور پاکستان تحریکِ انصاف کی آئندہ تنظیم سازی کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی ۔