تاشقند، 15 جولائی (اے پی پی ):وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہ ازبکستان کا پہلا روز، ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا پر تپاک استقبال کیا گیا، ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ عبداللہ عارفوف نے تاشقند ایئرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا خیرمقدم کیا۔ وزیرِ اطلاعات چوہدری فوادحسین ،وزیرِ داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی سمیت مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عاطف خان بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ تھے ۔
دورہ کے موقع پر پاک ازبک بزنس فورم میں وزیر اعظم عمران خان نے کلیدی خطاب کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے ازبکستان پاکستان بزنس فورم کا افتتاح کیا۔