اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے چئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے وزیرِ اعظم کو تعمیرات خصوصاً نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبوں کی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم نے تعمیرات کے شعبہ میں تیزی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔