راولپنڈی،1جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے منصب کا اہم کردار ادا کرتے ہوئے اپوزیشن کی طرف ہاتھ بڑھایا ہے ،ملک میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اتفاق کرنا چاہیے ۔ستر لاکھ سے لیکر ایک کروڑ اوورسیز پاکستانی پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا ووٹر ہے اورآئندہ پانچ سال عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم کرنے کے لئے اوورسیز پاکستانیوں کا بہترین کردار ہوگا۔