وزیر اعلی کے ڈیجیٹل پنجاب پروگرام سے حقیقی وارثان کے حقوق محفوظ ہو گئے ہیں ؛معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

36

لاہور،16 جولائی(اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عوامی فلاح و بہبود پر مبنی پنجاب حکومت کے ٹھوس اقدامات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کی ترجیحات کے حوالے سے کہا کہ ریونیو ڈپارٹمنٹ میں پائی جانے والی ماضی کی بے اعتدالیوں کے تدارک کے لئے ڈیجیٹل پنجاب پروگرام کا آغاز ہو چکا اور اب جائیداد کے حقیقی وارثان کا حق کوئی سلب نہیں کر پائے گا، پٹواری کلچر اور کرپشن کے خاتمے کی طرف یہ ایک اہم ترین سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم کے ویژن اور ریاست مدینہ کے حقیقی تصور کو اجاگر کرنے کے لئے لازم ہے کہ جائیداد میں وارث کے طور پر خواتین کے حقوق کا تحفظ ممکن بنایا جائے۔