اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور یمن کے درمیان تعلقات اسلامی بھائی چارے پر قائم ہیں، ہم دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ ۔ انہوں نے یہ بات پیر کو پاکستان میں یمن کے سفیر محمدمطاہر الاشابی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاکستان یمن دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان اور یمن کے درمیان تعلقات کو فروغ اور روابط کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزارت داخلہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور یمن کے درمیان تعلقات اسلامی بھائی چارے پر قائم ہیں، پاکستان کی خواہش ہے کہ دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دیا جائے۔ پاکستان میں یمن کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے یمنی پروفیشنلز کو ویزا سہولیات دی جائیں۔