وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس،نئے ایل این جی ٹرمینلز کے قیام سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی

19

اسلام آباد،8جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں میری ٹائم افیئرز ڈویژن نے نئے ایل این جی ٹرمینلز کے قیام سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ کابینہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ کمیٹی نے اس حوالے سے بڑی مشاورت کی ہے ۔ نئے ٹرمینلز کے لئے پائپ لائنز سے متعلّق کابینہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی ایک رپورٹ بھی پیش کی۔  کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کر رہے تھے۔  کمیٹی نے  پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی  کہ وہ کابینہ کی منظوری کے لئے حتمی تجاویز کے لیے باضابطہ سمری پیش کرے۔

اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار ، وزیر تجارت،  وزیر برائے سمندری امور ، وزیر ریلوے ،وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور ریگولیٹری حکام کے نمائندوں اور صوبائی حکومتوں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔