وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا گلگت بلتستان اسمبلی کا دورہ 

25

گلگت ،08 جولائی (اے پی پی) :وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  گلگت بلتستان کے طلباء،طالبات کو اعلی تعلیم کےلئے 65کروڑ کے سکالر شپ دے رہے ہیں، بلتستان یونیورسٹی کی توسیع کے لۓ 60 کروڈ روپے مختص کئے ہیں ۔گلگت بلتستان کے طلباء کے  لئے چھ سو نشستوں پر ماڈرن ٹیکنالوجیز کی تربیت کے حوالے سے مالی مدد کی جاۓ گی۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آج گلگت بلتستان اسمبلی کا دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی ذیدی سے ملاقات کی۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور علاقے کی تعمیر و ترقی پر گفتگو کی گئ۔ملاقات میں صوبائی وزیر تعلیم راجہ اعظم خان،سینئر وزیر کرنل (ر)عبید اللہ بیگ اور پارلیمانی سیکریٹری تعلیم  جی بی اسمبلی ثریہ ذمان بھی موجود تھیں انہوں نے وفاقی وزیر کو جی بی میں تعملیی مسائل پر  بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کےتعلیم کے حوالے سے  وفاق میں پھنسے ہوۓ پی سی فورز میں پیشرفت یقینی بنائیں گے۔سکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت یقینی بنائیں گے۔گلگت میں  اے آئی او یو کا ریجنل  کیمپس کھولا جا رہا ہے۔علاقے کے مداراس کو مین سٹیم کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ بنایا جا رہا ہے۔