اسلام آباد، 31 جولائی ( ےاے پی پی): وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے، مودی کی فاشسٹ حکومت کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹرز کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے دباؤ کو رد کیا۔ کے پی ایل ایونٹ بھی کامیاب ہو گا۔