ووٹ ڈالتے ہوئے لیڈر کی سچائی اور ایمانداری کو سامنے رکھیں؛وزیراعظم عمران خان کا بھمبر میں عوامی اجتماع سے خطاب

64

بھمبر، 18 جولائی (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  25جولائی کو جب ووٹ ڈالنے جائیں تو لیڈر کی سچائی اور ایمانداری کو سامنے رکھیں۔

بھمبر، آزاد کشمیر میں عوامی اجتماع سے خطاب   میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی عدالتیں اور انصاف کا نظام  آزاد ہے،جس ملک میں غربت ہو وہاں کی لیڈر شپ کرپٹ ہوگی، وہاں طاقتور کی حکمرانی ھو گی انصاف کی نہیں۔