وہاڑی، یکم جولائی (اے پی پی ):بورے والا 505 ای بی والے روڈ چک 124 ای بی میں 2 افراد بکری کو نکالتے نکالتے 50 فٹ گہرے کنویں میں پھنس گئے، ریسکیو1122 وہاڑی کے مطابق 50 فٹ گہرے کنویں میں گری بکری کو نکالنے کے لیے شہباز ولد بگا اور علی رضا ولد الللہ دتہ کنویں میں اترے اور پھنس گئے جسے ریسکیو 1122 نے کامیابی کے ساتھ نکال کر تحصیل ھیڈکواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔