وہاڑی: ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس 

42

وہاڑی، 06 جولائی (اے پی  پی ): ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس  منگل کو  یہاں  منعقد ہوا، اجلاس  سے خطاب  کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا  کہ مون سون بارشوں کا آغاز ہونے والا ہے جس کیلئے انسداد ڈینگی کیلئے موثر مہم چلانے اور متعلقہ ٹیموں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔

 ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے کہا کہ احتیا طی تدابیر ہی ڈینگی سے بچاؤ کا واحد ذریعہ ہے، مچھر کی افزائش نسل کو روکنے کیلئے لاروے کا خاتمہ کرنا انتہائی ضروری ہے جس کیلئے ہم سب شہریوں کو مل کر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کو مضبوط اور باہمی روابط سے کام کرنا ہو گا ،تمام محکمے بھی ڈینگی کی روک تھام کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں جاری رکھیں، انسداد ڈینگی مہم کے دوران غیر تسلی بخش کار کر دگی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈارمنٹ یوزر فوری طور پر ایکٹو ہو کر کام کریں کسی بھی قسم کی سستی یا کاہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی سی نے بتایا کہ  ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پر انسداد ڈینگی کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں وہ اپنے تمام فیلڈ سٹاف کو متحرک کرے اور انسداد ڈینگی کے سرگرمیوں میں تیزی لائیں کسی بھی قسم کی غلط رپورٹنگ نہیں ہونی چاہیے، غلط رپورٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ہر محکمے کا سربراہ اپنے افسران و ملازمین کے با قا عدگی سے اجلاسز بلا کر انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کریں جبکہ  آئندہ اجلاس میں ہر محکمے کا سر براہ اپنے اپنے محکمے کی کا ر کر دگی رپورٹ لے کر آئے گا ٹارگٹ سے کم انسداد ڈینگی سرگر میاں کی جائیں گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی ٹیمیں ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرولنس کو فوری بڑھا یا جائے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے، دیہی علاقوں میں تا لابوں اور جو ہڑوں کو چیک کیا جائے اور ان میں مچھر کے لاروے کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔اس کے علاوہ  مساجد میں وضو والی جگہوں میں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور باقاعدگی سے صفائی کروائی جائے۔

 سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے اجلاس کو بتایا ا کہ اب تک 2ہزار 30انڈ رائیڈ سر گرمیاں کی گئیں ہیں۔ 6804ہاٹ سپاٹس اور 14ہزار 517آ ؤ ٹ ڈور سرگرمیاں کی گئیں  ۔

اس موقع پر اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، ڈی ڈی پی آرمیاں نعیم عاصم، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید، ایم ایس ڈاکٹر محمد فاضل،سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور، ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر عاصم ہدایت،ای ٹی او رائے بشیر کھرل، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر 1122انجینئر دانش خلیل، ڈپٹی ڈائر یکٹر واٹر مینجمنٹ محمد اسلم لڑکا، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت ڈاکٹر رمضان عاصی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رضوان سعید اور دیگر افسران موجود تھے۔