وہاڑی جولائی08 جولائی (اے پی پی ):, ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی ،اے ڈی سی فنانس مظفر خان ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر محمد فاضل شریک ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے بجٹ میں ڈی ایچ کیو وہاڑی کے لیے 35 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈیک کیئر یونٹ ،نیورو ٹراما اور سنٹرل آکسیجن سپلائی سسٹم قائم کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا کہ اینجیوگرافی مشین لگائی جائے گی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اینجیو پلاسٹی کی سہولت فراہم کی جائے گی میموگرافی مشین بھی خریدی جائے گی
ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے بتایا کہ ڈاکٹرز کو رہائش کی مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کو ٹیچنگ ہسپتال کے درجہ پر لے جایا جائے گا ہسپتال کے جن آلات اور مشینری کی مرمت کی ضرورت ہے انہیں ٹھیک کرایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ آئی کمپلیکس کے معاملات کو بھی حل کیا جائے گا عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین مقصد ہے اے ڈی سی جنرل کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ہسپتال کے معاملات میں تجاویز دے گی
انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کے تمام معاملات کو درست کیا جا ئے گا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے انتظامی معاملات اور ڈسپلن کو بہتر بنایا جائے گا ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے۔