پاراچنار :پاک فوج کے زیر اہتمام پاراچنار میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کے مقابلے شروع ہوگئے

20

پاراچنار،25 جولائی (اے پی پی ):پاک فوج کے زیر اہتمام  پاراچنار میں ٹی ٹونٹی  کرکٹ کے مقابلے شروع ہوگئے  قبائلی رہنما سید ولی سید میاں کے مہمان خصوصی تھے ۔

سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں سٹیڈیم الیون اور چاچا یونائیٹڈ  کے مابین افتتاحی میچ کھیلا گیا جو چاچا الیون نے آٹھ وکٹوں کی برتری سے جیت لیا اس موقع پر مہمان خصوصی قبائلی رہنما ولی سید میاں اور کمانڈنگ آفیسر 72 بلوچ کرنل حماد خان نے کہا کہ کھیل کود جیسی سرگرمیوں سے ضلع کرم میں مثبت تبدیلیاں رونما ہونگی اور پائیدار امن کے قیام میں مدد ملے گی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں تقریبا پچاس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔