پاراچنار،06 جولائی (اے پی پی ): پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر ملک حبیب اورکزئی نے پاراچنار میں کسانوں میں زرعی الات تقسیم کیے اور پاراچنار میں ریسرچ سنٹر قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔
منگل کو یہاں گورنر ہاؤس پاراچنار میں محکمہ زرعی تحقیق کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ائی ویلفییر ونگ کے مرکزی صدر حبیب ملک اورکزئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم طورو، ڈائریکٹر زرعی تحقیق فضل وہاب اور ریسرچ آفیسر پاراچنار ڈاکٹر تاجر حسین نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کسانوں کی تربیت کی ضرورت ہے ، تربیت کے بعد مزید بہتر طریقہ سے کسان کاشتکاری کرسکتے ہیں۔
حبیب ملک اورکزئی نے اعلان کیا کہ پاراچنار میں جلد زرعی ریسرچ سنٹر قائم کیا جائے گا اور فصلوں کی بہتر پیداوار کیلئے کسانوں کی تربیت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔