پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے  سے خطے میں انقلاب آئے گا: وزیراعظم عمران خان

26

تاشقند۔15جولائی  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے  پاکستان اور ازبکستان کےصدیوں پرانے تاریخی، ثقافتی اور روحانی  تعلقات  کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے ۔ افغانستان کے راستے ریلوے منصوبہ پاکستان اور ازبکستان دونوں ممالک کے لئے  انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ منصوبہ ازبکستان کو پاکستان کے 22 کروڑ افراد کے ساتھ ملائے گا اور پھر ہماری بندر گاہوں کے ذریعے افریقہ اور مشرق وسطی ٰ سے بھی آگے بڑی مارکیٹوں  تک رسائی  کاموقع میسر آئے گااور پاکستان ازبکستان کے رستے وسطی ایشیا سے منسلک ہو گا جو کہ وسطی ایشیا کی بڑی ریاست ہے اور ازبکستان ہمیں وسط ایشیا اور اس سے آگے تک رسائی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ وزیرا عظم نے کہا کہ ازبکستان کے صدر بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور اسی طرح کی دلچسپی ہمیں بھی ہے کہ افغانستان میں امن ہو اور ہم واہاں پر سیاسی حل کے لئے پر امید ہیں کیونکہ افغانستان کے رستے رابطے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا۔ کاروباری طبقہ اس سے مستفید ہو گا اور لوگوں کا معیار زندگی بھی بلند ہو گا۔