پاکستان امن میں شراکت دار ہے، افغان تنازعہ کا حصہ نہیں بن سکتا: وزیر اعظم عمران خان

36

 

اسلام آباد،28 جولائی (اے پی پی ): وزیر اعظم  عمران خان  نے  کہا ہے کہ پاکستان امن میں شراکت دار ہے اور وہ  افغان تنازعہ کا حصہ نہیں بن سکتا۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے  ہوئے وزیر اعظم عمران خان  کا  کہنا تھا کہ امریکی اور نیٹو افواج کی شکست کا الزام پاکستان پر لگانا ناانصافی ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار سے زیادہ  پاکستانیوں نے جان کی قربانی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلی مرتبہ خطیر رقم خرچ کرکے افغان سرحد پہ باڑ لگائی ہے۔