پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعاون  کو فروغ دینے کے  وسیع مواقع موجود ہیں، عبدالرزاق دائود

9

تاشقند،15جولائی  (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاک ازبک تجارتی  تعاون سے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے  خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ    وزیر اعظم عمران خان  کے دورہ ازبکستان  کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون  کو فروغ دینے کے سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے  جبکہ    دونوں ملکوں  کی تاجر برادری  ہمارااثاثہ ہیں۔

 مشیر تجارت  نے کہا کہ   دونوں ممالک کی تاجر برادری کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، پاکستان نے کاروبار دوست اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے جبکہ  ازبکستان کے تاجر اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔