راولپنڈی ،2جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ پاکستان کسی صورت اپنے اڈے امریکہ کو نہیں دے گاامریکہ کو اڈے نہ دینے کے فیصلے پر پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان کی ترقی افغانستان سے وابستہ ہے ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں ایران اور افغانستان کے ساتھ اسی سال سرحد مکمل طور پر بند کر دیں گے،مجھے فخر ہے عمران خان میری بات مانتے ہیں، عمران خان کے ساتھ کشمیر جارہا ہوں عمران خان نے مجھے اہم ترین وزارت دی ہے، میں نے کبھی کشمیریوں سے ووٹ نہیں مانگا،آج ایک مزدور کے لئے ووٹ مانگا،مجھے اللہ کے بعد عمران خان پر اعتماد ہے میں مالشیا نہیں جو وزارت کا بھوکا ہوہم غریبوں کے ترجمان ہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے آزاد کشمیر انتخابات میں حلقہ ایل اے 43ویلی(4)سے تحریک انصاف کے امیدوارجاوید بٹ کی انتخابی مہم کے حوالے سے لال حویلی کے باہر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ میں مالشی وزیر نہیں ہوں میری پندرہویں وزارت ہے وعدہ کرتا ہوں متروکہ وقف املاک کی ساری جائیدادیں نیلام کردوں گا پہلے راولپنڈی کا تعلیم میں 27واں نمبر تھا آج میرا شہر نمبر1 ہے عمران خان کے اسمبلی سے خطاب کے بعد ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہے ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا، ہماری بیٹی پڑھی لکھی ہے، وزیراعلی کو کہا ہے کہ نالہ لئی کا فوری افتتاح کریں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کے لئے تر نوالہ ہے، یہ اپوزیشن عمران خان کا اگلے الیکشن میں بھی مقابلہ نہ کر سکے گی، میں واحد وزیر ہوں جو کیبنٹ میں دالوں، گھی اور آٹے کا ریٹ بتاتا ہوں ،مجھے عمران خان نے لاہور سے الیکشن لڑنے کا کہا تھا مگر میں نے کہاکہ پنڈی چھوڑ کر مزید بھاری نہ ہو جاؤں، نالہ لئی پراجیکٹ مکمل ہوتے ہی سلیوٹ مار کر سیاست سے علیحدہ ہو جاؤں گا،آخری پراجیکٹ نالہ لئی ہے جس دن نالہ لئی بن گئی میں آپکو سلیوٹ مار کر سیاست چھوڑ دوں گا ۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاست کی تھی آزاد کشمیر کی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کرتا ہوں،مجھے 15ویں وزرات پر فخر ہے،کوئی عمران خان کو نہیں کہہ سکتا وہ کرپٹ ہے ،میں نے رکشہ چلانے والے کو عمران خان سے ٹکٹ دلوایا، ثابت کیا لال حویلی غریب کے ساتھ چلتی ہے۔ انہوں نے کہ کہ ہم نے اللہ کے نبیﷺ کا جھنڈا بلند کیا میں نے 27 ویں رمضان کی رات کعبہ میں گزاری ،ہم گناہ گار لوگ ہیں،ختم نبوت پر ہماری جان قربان ہے کشمیریو آپ تحریک انصاف کو کامیاب کرینگے۔