اسلام آباد،11جولائی (اے پی پی): وزیر صحت و خزانہ خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا نے عالمی یوم آبادی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ کس تیزی سے ہماری آبادی بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس تیزی سے ہماری آبادی بڑھ رہی ہے اتنا ہی ہمارے لئے مشکل ہو رہا ہے کہ ہم اپنی عوام کو بنیادی وسائل فراہم کریں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہیں انفرادی اور اجتماعی طور پر خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنا ہو گا۔