تاشقند، 16 جولائی (اے پی پی ): وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی جیوسٹریٹیجک سے جیو اکنامک کی طرف جارہی ہے۔
جمعہ کو” سنٹرل اینڈ سائوتھ ایشیا 2021 ریجنل کنیکٹیوٹی ، چیلنجز اینڈ اپرچونیٹیز” کے موضوع پر کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وسط اشیا ئی ممالک تک رسائی کے لیے پاکستان اور گوادر بہت اہم ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس دورے سے پاکستا ن اور ازبکستان کے تعلقات کا ایک نیا باب کھلے گا۔











