گلگت۔8جولائی (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے پاک چائنہ 70سالہ سفارتی تعلقات پر منعقد دوروزہ کانفرنس میں خصوصی شرکت کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق کانفرنس کا انعقاد انسٹیٹٹوٹ آف سی پیک اسلام آباد نے کیاتھا۔جس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے گلگت بلتستان کی ترجمانی کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس میں مختلف اکابرین وماہرین نے پاکستان چائنہ سفارتی تعلقات اور دوستی کے حوالے سے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔جن میں پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب،پلاننگ کمیشن سی پیک سیل کے ڈاکٹر حسن داؤد،سینیٹر وسی پیک انسٹیٹوٹ اسلام آباد کے چیئرمین مشاہد حسین سید، قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر،فارن آفیئرز کے تجربہ کار لیفٹیننٹ کرنل طلعت محمود سمیت دیگر شعبہ جات کے نامور افراد شامل تھے۔جنہوں نے پاک چائنہ دوستی کے ستر سال پر تفصیلی جائزہ پیش کی۔اس موقع پر چائنہ اور پاکستان کے مابین ثقافتی اور تاریخی تعلقات جو کم وبیش پانچ ہزار پرانے جو شاہراہ ریشم سے شروع ہوتاہے اور جدید دور میں چائنہ اور پاکستان کے مابین تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اور اس بات کو اجاگر کیاگیاکہ چائنہ پاکستان ہر وقت ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔اور ایک دوسرے کو دوست ممالک کے طور پر ہمیشہ سہرا دیتے رہے ہیں۔اس ضمن میں حال ہی میں کورونا کی مشکلات میں چائنہ کی جانب سے پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی سمیت دیگر ضروری چیزوں کی فراہمی شامل ہے۔چائنہ نے پاکستان میں تاریخی اعتبار سے ہائی ٹیکنالوجی کے بڑے بڑے منصوبوں میں تعاون فراہم بھی کیاہے۔اور ہر مشکل کھڑی میں پاکستان کے ساتھ موجود رہے ہیں۔اس ضمن میں دو روزہ کانفرنس میں سی پیک کے مختلف منصوبوں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔کانفرنس کی اختتامی تقریب میں چائنہ کے سفیر برائے پاکستان نون رونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔انہوں نے نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے پاک چائنہ تاریخی تعلقات کے بارے پر بات کی اور اس ضمن میں اپنے ترجحات کا بھی ذکر کیا۔اختتامی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے چائنہ کے وزیر خارجہ بھی شریک ہوئے۔جنہوں نے پاک چائنہ روابط اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بات کی۔کانفرنس میں اس بات کو بھی اجاگر کیاگیاکہ خطے میں امن اور سلامتی اور دونوں ممالک کی خودمختاری کے لیے لازمی ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین موجودہ تعلقات مزید مستحکم ہوں۔کانفرنس کے اختتام پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے مقتدر افراد سے ملاقاتیں بھی کی اور قراقرم یونیورسٹی کی گزشتہ چار سالہ کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔اور سنیٹر مشاہد حسین سید اور چائنہ سفیر کو قراقرم یونیورسٹی آنے کے لیے دعوت بھی دی۔دونوں نے بہت جلد یونیورسٹی کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے قراقرم یونیورسٹی میں چائنہ پاکستان سٹیڈی سنٹر کے قیام کی بھی منظوری دیتے ہوئے فنڈنگ بھی دی ہے۔