ملتان، یکم جولائی (اے پی پی )؛ ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پولیس کلچر میں مثبت تبدیلی کے لیے کوشاں ہے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کی قیادت میں تھانوں کی حالت کو بہتر اور عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے پولیس افسران میرٹ کا دامن تھام کر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں یہ بات انہوں نے ملتان شہر کے پولیس اسٹیشنز دولت گیٹ اور لوہاری گیٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہی آر پی او نے سائلین سے ملاقات کی مسائل / شکایات سنیں اور ان کے حل کے لیے پولیس افسران کو ضروری ہدایات دیں انہوں نے تھانوں کے ریکارڈ اور مال خانوں کا معائنہ کیاحوالاتیوں کے لیے سہولیات کا جائزہ لیاآر پی او نے تھانوں کے ماحول کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی ہر پولیس افسر کی ترجیح ہونا چاہیئے تفتیشی افسران مقدمات کی یکسوئی کے لیے جدید فنی سہولیات سے استفادہ کریں اور میرٹ پر تفتیش یکسو کریں پولیس افسران سائلین کے لیے تھانوں میں سہولیات میں بہتری لائیں اورمقدمات کے فوری اندراج کے لیے فرنٹ ڈیسک فعال بنائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ 15 پکار پر کم سے کم وقت میں پہنچیں اور سنگین جرم کی صورت میں ایس ڈی پی او ،ایس ایچ او فوری موقع پر پہنچیں جائے وقوعہ پر شواہد اکٹھے کرنے میں کوتاہی نہ برتیں آر پی او نے تھانوں کی عمارات کا بھی معائنہ کیااور تھانوں کی ضروری مرمت،تزئین و آرائش کی ہدایات دیںانہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کریں منشیات فروشی کے انسداد کے لیے عوام کا تعاون حاصل کریں جرائم پر قابو پانے کے لیے کمیونٹی پولیسنگ اپنائیں۔