پنڈی بھٹیاں:تھانہ صدرپنڈیبھٹیاں پولیس کی کاروائی، منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

28

پنڈی بھٹیاں،13 جولائی (اے پی پی ): تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس کی کاروائی، منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد۔

فتیکی فلائی اوور کے قریب کاروائی کرتے ہوئے3 رکنی بین الصوبائی منشیات اسمگلر گینگ گرفتار کیا۔

3 رکنی بین الصوبائی گینگ میں 2 خواتین بھی شامل ہیں گرفتار گینگ سے 4 کلو سے زائد چرس،2 کلو سے زائد افیون اور 5 سو گرام ہیروئن برآمد۔پولیس نے منشیات اور گاڑی قبضہ میں لے لی ۔