پولیس تھانہ لڈن کی کاروائی، 2ملزمان گرفتار،4لاکھ روپے،موٹر سائیکل، موبائل، اسلحہ برآمد

32

وہاڑی، 01 جولائی(اے پی پی): پولیس تھانہ لڈن نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی/راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب غلام نبی عرف شیرا گینگ کے ریکارڈ یافتہ 2ملزمان گرفتار کر لیے اور 4لاکھ روپے نقدی، موٹر سائیکل، موبائل اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کی ہدایات پر وہاڑی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں اسی سلسلہ میں ایس ڈی پی او صدر سرکل وہاڑی مظہر حیات کی سربراہی میں ایس ایچ او لڈن منصور خان نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر زاہد شاہ اور اے ایس آئی  مظہر فرید کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل ڈکیتی, چوری و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ 2ملزمان غلام نبی عرف شیرا اور عمران عرف مانی کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 4لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ جس میں 6عدد موٹر سائیکل، موبائل فون، نقدی 40ہزار روپے اور 1عدد اسلحہ ناجائز پمپ ایکشن برآمد کیا. دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا جن سے تھانہ لڈن کے 11مقدمات ٹریس ہوئے، برآمد شدہ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا۔

ڈی ایس پی صدر مظہر حیات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان موٹر سائیکل ڈکیتی، چوری، اور راہزنی کی وارداتیں کرتے تھےجن کو شب و روز کی محنت اور ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا جن کے بقیہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی معافی کے لائق نہیں ان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ لڈن کے شہریوں اور معززین علاقہ کے تعاون سے علاقہ کو کرائم فری بنانے کی بھرپورکوشش کر رہے ہیں۔

علاقہ کے لوگوں نے پولیس کی اس بہترین کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی۔