ملتان، 26 جولائی(اے پی پی):پی ایچ اے ملتان نے شاہ شمس پارک کی جھیل فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں انجینئرنگ برانچ کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے شاہ شمس پارک کے دورے کے موقع پر کہا کہ پارک میں ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا، ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کر دیاگیا ہے، پارک میں سکریپ کو جلد نیلام کیاجائے گا جبکہ واش رومز اور گزیبو کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔
ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ پارک میں واش رومز، ٹریک اور گزیبوزکی تکمیل کر لی گئی ہے، باؤنڈری وال کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، پارک میں موجود سکریپ کو جلد نیلام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر کے سب سے بڑے پارک کو بہترین حالت میں بحال کرنے کا عزم ہے، جسے جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر چوہدری غلام نبی، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر نعیم عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر وجہیہ امین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ عروج عمران بھی موجود تھیں۔