پی ٹی آئی سیالکوٹ کے تمام کارکنان عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

34

سیالکوٹ، 26 جولائی (اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ کے تمام   کارکنان  عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت  حافظ حامد رضاکو الیکشن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صاحبزادہ حامد رضا کی ایل ائے 36کے انتخابات پکی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی  لیڈرشپ، عہدیدران اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے  کارکنان ہمارا یہ اثاثہ ہیں جو  عمران خان کا نظریہ گھر گھر پہنچا  رہے ہیں ۔عمران خان کی سیاست محبت کی سیاست ہے ۔ہم نے الیکشن لڑناہے لڑائی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں آزاد کشمیر کا الیکشن ساری پی ٹی آئی نے متحد ہو کر لڑا۔اس الیکشن میں ملنے والی کامیابی نے  کل ہونے والے پی پی38 کے الیکشن کی جیت کی بنیاد رکھ دی ہے۔ سیالکوٹ پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ ہے جہاں اقبال کے شاہین بستے  ہیں  ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے  عمران خان کا کشمیر کے ساتھ محبت کا  لازوال رشتہ  ووٹ کی طاقت سےمضبوط کیا  ہے۔ ترقی اور خوشحالی کشمیریوں کے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین  نے کشمیر کے اندر انتشار کے بیج بوئے تھے کشمیریوں نے ان کی  اس سوچ کو رد کر دیا ۔