چشتیاں؛ خدمت آپکی دہلیز کے ہفتہ “ہر بشر دوشجر” کے تحت 500 پھل دارپودے لگائے

76

چشتیاں، 15جولائی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے آج وائلڈ لائف پارک بہاولنگر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کے ہمراہ خدمت آپکی دہلیز کے ہفتہ “ہر بشر دوشجر” کے تحت پھل دارپودے لگائے۔

 اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی اور محکمہ جنگلات ودیگر محکموں کے افسران و عملہ اور ریسکیو 1122 اور ٹائیگر فورس کے اراکین نے بھی  شجرکاری میں حصہ لیا اور تمام  اداروں کے افسران ، سٹاف ٹائیگر فورس والنٹیرز و ریسکیو ورکرزنےبیک وقت  امرود ، انار ، جامن و دیگر مقامی پھلدار(500) پودے لگائے گئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ شجر کاری سے زمین کا کٹاؤ ختم ہوتا ہے اور اسے تحفظ ملتا ہے اور اجاڑ زمین پر ہرے بھرے جنگلات قائم کرنے  سے بارش میں اضافہ اور گلوبل وارمنگ و موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ جنگلات کی ترقی ہماری آب و ہوا اور معیشت کے لیے بنیادی اہمیت کے حامل ہے اور موجودہ حکومت معیشت اور قدرتی ماحول کی بہتری کے لیے ملک میں بڑی تیزی سے کام کر رہی ہے جس میں نہ صرف عوامی سطح پر شرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے، نیزقدرتی ماحول کے تحفظ میں یہ پیش رفت خوش آئند ہے۔

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے شجرکاری کی اہمیت سے متعلق کہا کہ ایکو سسٹم میں توازن اور ماحول کی بہتری کے لیے شجرکاری لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کی آبیاری ، نگہداشت اور حفاظت بھی ضروری ہے تاکہ یہ پروان چڑھ کر تناآور درخت بنیں اور ماحول کی بہتری کی کاوشیں بارآور ثابت ہو سکیں۔

اس موقع پر مہم کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔