چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کا اے این ایف ہیڈکوارٹرزکا دورہ

131

راولپنڈی،28جولائی (اے پی پی): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اے این ایف ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو اے این ایف کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے  انسداد منشیات کیلئے اے این ایف کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ منشیات کامکروہ دھندہ کرنے والے قومی سلامتی کیلئےخطرہ اور  منشیات تیار کرنے والےانسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا پیسہ دہشت گردی کو تقویت دینےکیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، ہمیں منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔

قبل ازیں ہیڈ کوارٹرز آمد پر ڈی جی اے این ایف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔