وہاڑی، 28 جولائی (اے پی پی): چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر انجم اقبال احسن نے اچانک رورل ہیلتھ سنٹر گڑھا موڑ کا دورہ کیا اور رجسٹر حاضری، صفائی ستھرائی کی صورت حال، اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور تمام اقدامات کو تسلی بخش پایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر انجم اقبال نے سینئر میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ کورونا ویکسین کے حوالےسے دیہاتوں میں جا کر عوام کو بتائیں اور کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ عوام کرونا ویکسینز لگوائیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز اور ویکسین لگوائے بغیر بچنا ممکن نہیں لہذا ہر کوئی افواہوں کو نظر انداز کرکے فوراً ویکسینیشن کروائے۔