اندر پوڑ، 13 جولائی(اے پی پی): ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرخان نے پاترا۔ چرو۔ شمنن۔ سمیت مختلف مقاماتِ کا دورہ کیا، عوام سے بات چیت کی اورمرحومین کیلئے فاتح خوانی بھی کی۔
سردار بابرخان گزشتہ دو دن سے مسلسل یونین کونسل راڑاشم کے دورے پرتھے، علاقہ معتبرین ۔ پارٹی ورکرزبھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پربات چیت کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ میں عوام کے مسائل معلوم کرنے آیا ہوں، عوامی مسائل حل کرکے دم لوں گا اقتدار عوام کی امانت ہے اور آپ کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے۔
انہوں نے کہاکہ کئی دہائیوں سے ضلع کے عوام کودرپیش مسائل کا بخوبی علم ہونے کے باوجود ماضی میں جن لوگوں نے کام نہیں کیا ان کو عوام نے ووٹ کی پرچی کی طاقت سے مسترد کرکے اقتدارسے باہرکردیا ہے اور آج ہم عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ اندر پوڑ روڈ ۔ ہسپتال ۔ سکول بھی اس علاقے کو دیا اور جلد سے جلد بجٹ ریلیز بھی ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اس علاقے کو تمام محرومیوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے، ضلع میں امن ومحبت بھائی چارے کی فضا کا قیام، بیروزگارنوجوانوں کو روزگار، پسماندگی کے شکار علاقوں کو ترقیاتی یافتہ علاقوں میں شامل کرنا اورضلع کے عوام کے مسائل انکی دہلز پر حل کرنا میرا منشور ہے۔
انہوں نے کہاکہ ضلع کے مسائل حل کرنے میں کافی حد تک کامیابی ملی ہے، انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی فعالیت کیلئے پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں۔
وہ دورہ کے دوران درجنوں فوت شدگان کے گھر گئے اور فاتح خوانی واظہار ہمدردی کیا۔عوام نے مختلف مقامات پر ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرخان کا زبردست استقبال کیا۔