خوشاب،15 جولائی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد حمزہ سالک نےسوشل ویلفیر۔کمپلیکس اور شیلٹر ہوم کا دورہ کیا اور خصوصی افراد کی فنی تربیت کے لئے انکلوژ و ٹیکنیکل سکل سنٹر کی اوپننگ کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد حمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اور حکومت پنجاب خصوصی افراد کو معاشرے کا اہم رکن بنانے کے لئے بھرپور توجہ دے رہی ہے۔اُنھوں نے کہا کہ خصوصی افراد صلاحیت کے اعتبار سے عام افراد سے کم نہ ہیں۔اگر ان پرتوجہ دی جائے تو یہ خودکفیل ہو کر اپنے کنبے کی کفالت کرنے کا اہم فریضہ انجام دے سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم خصوصی افراد کی ترقی کیلئے ضلع بھر میں دائرہ وسیع کریں گے اور اس لحاظ سے خوشاب کو ایک ماڈل ضلع بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی ابھی شروعات ہیں لہٰذا محکمہ سوشل ویلفیئر اور اس نیک مقصد میں تعاون کرنے والی این جی او ز خراج تحسین کی مستحق ہے۔انھوں نے کہا کہ اس نیک مقصد کی کامیابی کے لئے میں شب و روز کو شاں رہوں گا۔قبل ازیں اُنھوں نے ٹیکنیکل سکل سنٹر کا افتتاح کیا اور بعد ازاں اس سنٹر میں داخل طالب علموں کو کٹس فراہم کیں۔قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تفصیل سے بریفنگ دی اس دوران چپ آرگنائزیشن کی نمائندہ صدف نے خصوصی افراد کی ٹریننگ کے حوالہ سے ٹریننگ کی تفصیل،آئی ٹی ایکویپمنٹس کی فراہمی اور اپنی این جی اوز کے تعاون کی تفصیل بتائی۔اس تقریب میں اے ڈی سی (آر)خوشاب عدیل حیدر،،منیجر صنعت زار اُمِ فروا ہمدانی،میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر صائمہ بخاری اور دیگر افسران اورسنٹر میں داخل طالب علم موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد حمزہ سالک نے شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین کو دی جانے والی سہولیات کا جائیزہ لینے کے علاوہ گارڈ روم کا افتتاح کیا۔