ملتان،14جولائی(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کے افسران کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے بھرپور کاروائی، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے 37 کاروباری مراکز سیل کر دئے گئے ہیں، سیل ہونیوالے مراکز میں کار شو رومز، ،کلاتھ ہاوس، گارمنٹس شاپس اور ریسٹورنٹس شامل ہیں۔
کورونا وباء کی چوتھی لہر کے خدشہ پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کی خدمات بھی طلب کر لی گئیں ہیں، آج سے پاک فوج اور رینجرز کے دستے ضلعی انتظامیہ کے سپیشل مجسٹریٹس کے ہمراہ مارکیٹوں کا گشت کریں گے ریسٹورنٹس، شادی ہالز،مارکیز، تھیٹرز اور بڑے مالز میں بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد مانیٹر کیا جائے گا۔