ملتان ،6جولائی(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر علی کی ہدایت پر موضع گِل مخدوم رشید کے قبرستان میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 42 کنال زمین واگزار کرا لی گئی ہے جس کی مالیت2 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔زیر قبضہ زمین پر تعمیر کی گئی 35 بلڈنگز کو مسمار کر دیا گیا ہے۔زمین بوس کی گئی غیر قانونی تعمیرات میں کمرشل دکانیں بھی شامل ہیں۔آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے کی۔ پولیس،ریونیو افسران، سول ڈیفنس فورس اور بھاری مشینری نے آپریشن میں حصہ لیا۔