وہاڑی ،12 جولائی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبد اللہ نیازی کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ۔ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال، عیدالاضحی اور محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے قیام، کورونا ویکسی نیشن اور ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اے سی بوریوالا عمر فاروق، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو انجینئر دانش خلیل، ڈی ایس پی محمد قاسم، سی او ایم سی راؤ نعیم خالد، علماء اکرام پیر محمد اقبال شاہ، حافظ حبیب الرحمن ضیاء، خادم حسین جعفری،ضلعی صدر انجمن تاجران جمیل بھٹی، صد ر انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی، صدر انجمن تاجران طاہر شریف گجر، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل، اقلیتی رہنما ماسٹر ریاض مسیح اور دیگر ممبران ضلعی امن کمیٹی بھی موجود تھے
ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ خان نیازی کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں اخوت، بھائی چارے اور امن و امان کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا عید الا ضحی پر امن و امان کے قیام کیلئے تمام محکمے آپس میں کوارڈینیشن رکھیں امن کے قیام میں علما ء اکرام، تاجروں اور شہریوں کا کر دار انتہائی اہمیت کا حامل ہے امن کے قیام کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا کر دار ادا کرنا ہو گا ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید الا ضحی کے موقع پر تمام محکمے انتظامات کو حتمی شکل دیں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں آلائشوں کو اکٹھا کرنے اور تلف کرنے کیلئے جا مع حکمت عملی مرتب کی جائے امن خراب کرنے والے عنا صر کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے نئے محرکات پر نظر رکھی جائے تاکہ کوئی امن کو خراب نہ کر سکے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاجر، علماء اکرام اور معززین کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے مکمل تعاون کریں تاجر جلد از جلد اپنی اور ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن کروائیں با ہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔