وہاڑی،14جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی کی زیر صدارت پروگرام ” خدمت آپکی دہلیز” پر، عار ضی مو یشی منڈیوں اور شجر کاری مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شجر کاری مہم اور عارضی مویشی منڈیوں کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا اور خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سکولوں، ہسپتالوں، دیہی مراکز صحت، بنیادی مراکز صحت اور سرکاری دفاتر میں پودے لگائے جائیں گے اسی طرح اربن فاریسٹ میں 21ہزار پودے لگائے جائیں گے ضلع بھر کے تھانوں میں 5ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے اورہر سکول میں کم از کم 20 پودے لگائے جائیں اور دیہی مراکز صحت میں 50اور بنیادی مراکز صحت میں 20پودے لگائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی وہاڑی اراضی ریکارڈ سینٹر کے ساتھ مایاواکی پلانٹیشن کرے گی۔ میونسپل کمیٹیز اور تحصیل کونسلز ایک ایک ہزار پوردے لگائیں گےتحصیل کونسلز اپنے فیلڈ آفسز میں شجرکاری کریں گی ‘‘خدمت آپکی دہلیز پر’’ پروگرام کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عارضی مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے آنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، عارضی مویشی منڈیوں میں صفائی ستھرائی پر خصو صی توجہ دی جائےعارضی مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن خان، اے ڈی سی فنانس مظفر خان، سی ای او ایجو کیشن محمد صہیب عمران، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، سی او ایم سی راؤ نعیم خالد، سی او تحصیل کونسل ناصر نعمان شاہ، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کامران انور اور دیگر افسران موجود تھے۔