اوکاڑہ، 03 جولائی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر صباء اصغر علی نے کہا ہے کہ ضلع میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ڈینگی کا کوئی مریض نہیں ہے، ہمیں ڈینگی فری پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے اپنی کوششوں اور کاوشوں کو جاری رکھنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاوَ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کروانا اور لوگوں کو آگاہی دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید، ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمداقبال سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ۔