ژوب، یکم جولائی(اے پی پی ): صوبائی وزیر لائیو سٹاک ماحولیات حاجی مٹھا خان کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر شاہ زمان کاکڑ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دو روزہ فری میڈیکل و سرجیکل آئی کیمپ کا اختتامی معائنہ کیا ۔
اس موقع پر بی اے پی کے ضلعی صدر شاہ زمان کاکڑ نے کہا کہ فری میدیکل و سرجیکل کیمپ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد مستفید ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد آئندہ بھی جاری رہیگا ۔
شاہ زمان کاکڑ نے کہا کہ کیمپ میں عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،اس حوالے سے صوبائی وزیر حاجی مٹھا خان کاکڑ دن رات ایک کر کے کام کر رہے ہیں، انشاء اللہ عوام کوکسی بھی موقع پر مایوس نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ۔
میڈیکل کمیپ میں 130 مریضوں کے آنکھوں کا آپریشن کیا گیا اور لینز لگائے گئے اور سات سو مریضوں کا معائنہ کرکے ادویات فراہم کی گئیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے کیمپ کے انعقاد کو سراہا ہے ۔