کوئٹہ، یکم جولائی(اے پی پی): ائیر پورٹ روڈ کوئٹہ میں ڈی ایچ اے دفتر کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ذوردار دھماکے سے سیکورٹی فورسز کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔ ایدھی کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو کہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث سیکورٹی فورسز کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں جبکہ پولیس سمیت سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی دھماکے کے مقام پر طلب کرلیا گیا ہے ۔