کوئٹہ، 03 جولائی(اے پی پی): کوئٹہ سے بوستان واپس کوئٹہ اور پھر کولپور کیلئے سیاحی ٹرین کا افتتاح کردیا گیا ہے، جس کا کم سے کم کرایہ20 جبکہ زیادہ سے زیادہ 50 روپے ہے۔
ڈی ایس ریلوے انجینئر اختر محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر خصوصی ٹرین کا افتتاح کررہے ہیں، جوہر ہفتہ اور اتوار کو کوئٹہ سے بوستان چلے گی۔انہوں نے کہا کہ سیاحی ٹرین کا کرایہ کم سے کم رکھا گیا ہے،ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 جبکہ زیادہ سے زیادہ 50 روپے ہے، یہ ٹرین کوئٹہ سے بوستان واپس کوئٹہ اور پھر کولپورچلےگی۔
انجینئر اختر محمود نے کہا کہ اسٹیشنز پر فلحال پانی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، اگر سیاحوں نے دلچسپی لی تو دیگر سہولیات بھی فراہم کرینگے۔