سیالکوٹ۔13جولائی (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں منعقدہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو پنجاب میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 10نشستوں پر الیکشن ہونے جارہا ہے جس میں 5نشستیں گوجرانوالہ ڈویژن کی ہیں اس اعتبار یہ ریجن کشمیریوں کی نمائندگی سے اعتبار سے ایک خاص اہمیت کا حامل ہے ، کشمیری آج یوم شہداءکشمیر منایا جارہا ہے اس روز 22سے زائد کشمیریوں نے حق خود ارادیت اور آزادی کیلئے جانوں کے نذارنے پیش کئے پوری قوم شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، انہوں نے کہاکہ انتخابات کے دوران سب امیدواروں اور جماعتوں کا حق ہے کہ الیکشن میں جلسے ، جلوس، ریلیاں اور کارنر میٹنگ کریں اور اپنا موقف اوردلائلووٹرز کے سامنے رکھیں۔ن لیگ کے درباریوں اور حواریوں نےآزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ہونے والے الیکشن میں اپنی توپوں کا رخ مودی کہ بجائے ، پاک فوج اور سربراہ فوج کی جانب کیا ہوا ہے۔ اس افواج پاکستان، کے باصلاحیت خفیہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب جو شب و روز ”را“ کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جرات اوربہادری سے پوری دنیا میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں جبکہ اپوزیشن کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرحد پارمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کو حق خودارادیت حاصل نہیں اوروہ تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ مودی سرکار اور فوج نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی فوج ک ی انتہاپسندانہ کارروائیوں سے مودی کا انتہا پسندی کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان، آزاد کشمیرحکومت کو شفاف الیکشن کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کررہی ہے کشمیریوں کی فلاح و بہبود کیلئے فراہم کئے والے حکومتی فنڈز کو وزیر اعظم آزاد کشمیر سیاسی مفادکے حصول کیلئے استعمال کررہے ہیں ۔الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے اگرقواعد و ضوابط پر عمل نہ کروایا تو ہم یہ سمجھیں گے کہ الیکشن کمیشن اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ ہے۔ الیکشن میں ووٹر کو تھانے اور کچہری میں الجھانان لیگ کاپرانا وطیرہ ہے اور ضمنی انتخاب پی پی 38میں بھی اپنی اس روش پرچل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشن کی ہر کارستانی پر ہماری نظر ہے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر قانون کی پاسداری کی بجائے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے تابع نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو آزاد کشمیر کا الیکشن چرانے نہیں دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاکہ افغان جنگ میں پاکستان نے 80ہزار شہریوں کی جانیں گنوائیں،وزیر اعظم نے پرائی جنگ میں نہ کھودنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور صحافی کے سوال کے جواب میں عمران خان نے ہوائی اڈے امریکہ کو دینے کے متعلق جواب نفی میں دیا تھا ۔
Home National District News گوجرانوالہ ڈویژن ریجن کشمیریوں کی نمائندگی سے اعتبار سے ایک خاص اہمیت...