کوئٹہ، 08جولائی (اے پی پی): گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں الوداعی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک وصوبے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے گورنر یاسین زئی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی مزید کامیابی اور سرخروئی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کی۔