کوئٹہ،9جولائی (اے پی پی): گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں نامزد گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سےچیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال مندوخیل نے حلف لے لیا ۔
حلف برداری کی اس تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، اعلیٰ سرکاری حکام کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔