گورنر پنجاب کی اے پی پی کے سابق ڈائریکٹر نیوز  وقار چوہدری کے گھر آمد، سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت کی

13

لاہور،13 جولائی (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے  سرکاری نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے سابق ڈائریکٹر نیوز  ڈاکٹر وقار چوہدری کے سسر  اور مرحوم صدر پاکستان ضیاء الحق کے بھائی اظہر الحق کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

 گورنر پنجاب منگل کے روز فالکن کمپلیکس میں موجود وقار چوہدری کی رہائش گاہ پر  گئے  اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ،انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا کرے اور غمزدہ خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔

اس موقع پر بریگیڈئر (ر) اظہر محمود ، میاں سعید ڈیرے والا ، محمد آصف ، پیر صدام شاہ ، پیر محمد حسین شاہ بھی موجود  تھے۔