ہائی وے پیٹرولنگ پوسٹ کچی پکی  کی بڑی کاروائی،چھ خطرناک جرائم پیشہ افراد پر مشتمل گروہ گرفتار

12

 بورے والا، 12 جولائی (اے پی پی): انچارج پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پوسٹ کچی پکی طارق محمود اور اے ایس آئی اشرف ظہور کی قیادت میں پیٹرولنگ پولیس کے عملہ نے دوران گشت چھ مشتبہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 12 بور پمپ ایکشن تین پستول 30 بور پستول ایک گن پش پش اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کئیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ فتح شاہ میں مقدمات درج کروادیئے گئے ہیں اور ملزمان کو تھانہ فتح شاہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزمان کا تعلق خطرناک جرائم پیشہ گروہ سے ہے جو دکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔