اسلام آباد،11جولائی (اے پی پی): وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے عالمی یوم آبادی پر اپنے خصوصیپیغام میں کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آباد ی پاکستان کیلئے بہت سے مشکلات پیدا کر رہی ہے ، ہمیں اپنے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی آبادی کو کنٹرول کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ذات کیلئے ، اپنے خاندان کیلئے اور معاشرے کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب واقفہ لازمی رکھنا چاہیے۔