یوم شہدائے کشمیر)13جولائی 1931( کے کشمیری شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ؛وفاقی وزیر  چوہدری فواد حسین

26

اسلام آباد، 13 جولائی  (اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر)13جولائی 1931( کے کشمیری شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

منگل کو یہاں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات  چوہدری  فواد حسین  نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں یوم شہداء کشمیر کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ کی گئی۔ 13 جولائی 1931ء کو 21 کشمیریوں کو اس بات پر شہید کر دیا گیا تھا کہ وہ حق گوئی اور بے باکی کے لئے کھڑے ہوئے، آج وفاقی کابینہ اور قوم ان کشمیری جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے۔